قرآن وسنت کے عادلانہ نظام کے بغیر ترقی وخوشحالی ممکن نہیں ‘حکومت آئندہ بجٹ میں کسانوں کو کھاد ، زرعی ادویات اور مشینری پر سبسڈی دے ‘ امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد کا اجلاس سے خطاب
منگل 17 مئی 2016 20:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ جب تک اس ظالمانہ نظام کو لپیٹ کر ملک میں قرآن وسنت کے عادلانہ نظام کا نفاذ نہیں کیا جاتا ، ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کرپشن فری پاکستان مہم کے حوالے سے ٹرین مارچ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کے نائب امراء ملک شاہد اسلم ،ضیاء الدین انصاری ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ،سیکرٹری سیاسی امور چوہدری محمود الاحد، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیزعابد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی کا 70% فیصد سے زائد زراعت سے منسلک ہے مگر ملک پر قابض اشرافیہ نے کسانوں اور ہاریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔
کاشتکاروں کو آئندہ بجٹ میں کھاد ، بیج ، زرعی ادویات اور مشینری کی قیمتوں پر سبسڈی ملنی چاہیے۔ذکراﷲ مجاہد نے کہا کہ ملک میں ایک طرف ظالم وڈیرے ہیں جنہیں اپنی جاگیروں کی حدود کا علم تک نہیں اور دوسری طرف وہ مزارعے اور ہاری ہیں جن کی کئی نسلیں ان وڈیروں کی غلامی کرتے گزر گئی ہیں۔ ملک کے تمام وسائل اوراداروں کو حکمرانوں اور جاگیرداروں نے یرغمال بنا رکھا ہیں۔ پارلیمنٹ میں بیٹھے صنعت کار اور جاگیردارملک میں زراعت کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.