سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سرقلم
میاں محمد ندیم منگل 17 مئی 2016 21:13
ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17مئی۔2016ء) سعودی عرب نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں مزید ایک پاکستانی کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا ہے جس کے بعد سعودیہ میں رواں سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اسحاق پر سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوا تھا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں بیشتر افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کروانے کیلئے ان کا سرقلم کردیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ، قتل اور ریپ کی سزا صرف موت ہے جبکہ پہلی مرتبہ رواں سال جنوری میں سعودی عرب نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت 47 افراد کے سر قلم کردیے تھے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گذشتہ سال سعودی عرب سزائے موت پر عمل درآمد کروانے والے ممالک میں تیسرے نمبر تھا، جس نے 158 افراد کو سزائے موت دی تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.