پشاور،شعبہ تعلیم میں صوبائی حکومت کے اصلاحاتی عمل کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، مشتاق احمد غنی
منگل 17 مئی 2016 21:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے شعبہ تعلیم میں اٹھائے جانے والے اصلاحاتی عمل کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ماضی میں استاد بچوں کی حاضری چیک کرتا تھا آج ہم بائیو میٹرک اور مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے استاد کی حاضری چیک کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کو یہ اعزز حاصل ہے کہ پہلی بار ایک خودمختار اور ملک کے بہترین ماہرین تعلیم پر مشتمل اکیڈیمک سرچ کمیٹی کے ذریعے صوبہ کی اعلیٰ جامعات میں بغیر کسی سیاسی دباؤ کے وائس چانسلرز کی تقرری کا عمل مکمل کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے منگل کے روز ملک کے ایک بڑے میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
ایجوکیشن ایکسپو میں صوبہ کی تمام اعلیٰ جامعات کی جانب سے 37کے قریب اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں سٹوڈنٹس کو مختلف ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کے لئے رہنمائی کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ڈگری پروگرامز کی اہمیت و افادیت سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔
اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات نے مختلف جامعات کی جانب سے لگائے جانے والے اسٹالز کا معائنہ کیا اور یونیورسٹیز میں جاری مختلف ڈگری پروگرامز سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف جامعات کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے انہیں اپنا کام مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو یونیورسٹیز میں ریسرچ اور فنی تحقیق سے متعلق آگاہی حاصل ہو سکے جس سے طلباء کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی معاشی حالت بھی بہتر ہو سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ ایک ہی پلیٹ فارم پر تعلیم کے فروغ ، مختلف یونیورسٹیز کی کارکردگی اور ڈگری پروگرامز سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لئے ایسی شاندار تقریبات کا انعقاد قابل تعریف ہے۔ملک بھر میں باالخصوص خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ میں ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر انہیں دلی مسرت ہوئی ہے کیوں کہ اس تقریب میں ہمارے صوبے کے بچوں اور بچیوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام یونیورسٹیوں سے متعلق ان کی رہنمائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت پارٹی چئیرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق انسانی وسائل پر توجہ دے رہی ہے اور ہمارا میگا پراجیکٹ شعبہ تعلیم ہے جس پر ہم نے بر سر اقتدار آتے ہی ایمرجنسی نافذ کی اور اﷲ کا شکر ہے کہ آج تعلیمی اداروں کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی اطلاعات نے ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر انتظامیہ اراکین میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.