راولپنڈی ‘انسداد دہشتگردی عدالت نے پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر بینظیر بھٹو کیس کی سماعت بلاکارروائی 25 مئی تک ملتوی کر دی

بدھ 18 مئی 2016 14:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر بینظیر بھٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 25 مئی تک ملتوی کردی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ضمانت پر رہا پولیس افسران اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹرز چوہدری اظہر اور خواجہ امتیاز عدالت پیش نہ ہوسکے۔ دونوں پراسیکیوٹرز کی طرف سے عدم حاضری کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پچیس مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :