دبئی: اشیائی شہری پانچویں منزل سے گر کر جاں بحق

بدھ 18 مئی 2016 16:50

دبئی: اشیائی شہری پانچویں منزل سے گر کر جاں بحق

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء) : اُم القوین میں ایک ایشائی تارک وطن مزدور کام کے دوران پا نچ منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک 46سالہ ہندوستانی شہری کام کے دوران پانچویں منزل سے لڑکھڑ کر گر گیا۔ اسکے ساتھ کام کرنے والے ملازمین نے فوراََ پولیس اور ایمبیولینس کو اطلاع دی۔ لیکن مذکورہ شہری ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :