امیر حیدر ہوتی اور سردار حسین بابک کی متھرا دھماکوں کی مذمت
بدھ 18 مئی 2016 19:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے متھرا میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال داوٴ پر لگے ہوئے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، پارٹی رہنماوٴں نے کہا کہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولیں ترجیح ہونی چاہئے تا کہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کرائے کے قاتل ہیں اوران کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی مغفرت اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، پارٹی رہنماوٴں نے صوبائی حکومت اور ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ، اور اس گھناوٴنے جرم میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.