غربت کی آگ میں جلتے پاکستان کو ممبرا ن پارلیمنٹ کو اپنی تنخواہوں میں اضافہ زیب نہیں دیتا ‘چیئرمین سنی اتحا د کونسل
غریبوں کے نمائندوں نے اپنی مراعات ہزاروں سے لاکھوں کر لی ہیں، فرینڈلی اپوزیشن کی وجہ سے حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کو لٹکانے میں کامیاب ہو ئی ہے‘صاحبزادہ حامدر ضا
جمعہ 20 مئی 2016 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ غربت کی آگ میں جلتے پاکستان کو ممبرا ن پارلیمنٹ کو اپنی تنخواہوں میں اضافہ زیب نہیں دیتا ، غریبوں کے نمائندوں نے اپنی مراعات ہزاروں سے لاکھوں کر لی ہیں، فرینڈلی اپوزیشن کی وجہ سے حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کو لٹکانے میں کامیاب ہو ئی ہے،پانامہ لیکس پر حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کو تحفظ دیا تو شدید احتجاج کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ مک مکا احتساب کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔موجودہ حکومت کے دو ر میں خود کشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
حکومت کسانوں کا معاشی قتل بند کرے۔کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بھارت کی پاکستان مخالف خارجہ پالیسی کامیاب ہورہی ہے۔
حکومت نے وزارت کو دو بابوں کے سپرد کررکھا ہے۔حکومت کا تین سالوں میں مستقل وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرنا افسوسناک ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت شفاف احتساب کیلئے عملی اقدامات کرے۔غریب لوگ جسم کے اعضاء فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور بے روزگار نوجوان ڈگریاں جلا رہے ہیں لیکن حکمران چین کے بانسری بجا رہے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بھارت کی کی آبی دہشتگردی پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔ سانحہ نشتر پارک کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔حکومت تقریروں اور جلسوں کی بجائے عوامی مسائل حل کرے۔حکومت نے انتخابی وعدے پورے نہ کرکے عوام کو مایوس کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.