شلپا شیٹھی کا اپنے بیٹے ویان راج کندرہ کو ٹوئٹر پر بھی سالگرہ مبارک کا پیغام

ہفتہ 21 مئی 2016 15:03

شلپا شیٹھی کا اپنے بیٹے ویان راج کندرہ کو ٹوئٹر پر بھی سالگرہ مبارک ..

ممبئی ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے بیٹے ویان راج کندرہ کو ٹوئٹر پر بھی سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کا سماجی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چار سال قبل ان کے ہاں ننھے ویان کی پیدائش ہوئی،ویان کی وجہ سے انہیں ماں بننے کا عظیم رتبہ ملا،وہ ویان کی مشکور ہیں جس کی وجہ سے انہیں ماں کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا،وہ اپنے بیٹے سے بے حد محبت کرتی ہیں اور اس کی طویل عمری کی دعا گو ہیں،اداکارہ کی سال 2009 میں بزنس مین راج کندرا سے شادی ہوئی ہے،سال 2012 میں ان کے ہاں ویان کی پیدائش ہوئی۔