اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں پانی کا شدید بحران ،وزیر اعظم ہاؤس بھی زد میں آگیا
پاک سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی مین پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاؤس ، سیکرٹریٹ اور ملحقہ رہائشی علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل، پانی بحران پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں،سی ڈی اے حکام
ہفتہ 21 مئی 2016 22:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2016ء) اسلام آباد میں پانی کے شدید بحران کی زد میں وزیر اعظم ہاؤس بھی آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں گزشتہ کئی روز سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ ہفتے کے روز پاک سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاؤس ، سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں اور رہائش گاہوں میں پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔
جن علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوئی ہے ان میں فائیو سٹار ہوٹل کے عقب میں واقع رہا ئش گاہیں ، گلشن جناح ، گلگت بلتستان ہاؤس ، پی این سی اے اور دیگر عمارتیں شامل ہیں ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گلشن جناح میں پانی کا بحران گزشتہ بیس دنوں سے جاری ہے جس پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔(جاری ہے)
دوسری جانب سی ڈی اے اور پی ڈبلیو ڈی حکام پانی کے بحران کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں ۔
گلشن جناح کے مکینوں نے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری سے ملاقات کرکے انہیں پانی کے بحران سے آگاہ کیا جس پر طارق فضل چوہدری نے پانی کے بحران کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاؤس میں بھی پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس کے بعد ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کیا جا رہا ہے ۔…متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.