پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی رکنیت ختم کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 23 مئی 2016 19:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے پارٹی راہنما?ں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اور ان کی رکنیت ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایک پریس ریلیز کے مطابق سندھ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی راہنما?ں عادل الطاف انڑ،غلام عمر انڑاورعدنان الطاف انڑکو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے فارغ کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔ راہنما?ں نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مخالف پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماشاہ محمود قریشی کے دستخطوں کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔