دبئی میں3Dپرنٹر سے تیارکردہ دنیا کے پہلے دفتر کا افتتاح
منگل 24 مئی 2016 11:47
دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء): کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا ہو گا کہ ایک وقت آئے گا جب پرنٹر سے گھر ، دفاتر ، اور ان میں استعمال ہونے والی تقریباََ ساری اشیا ء ہی پرنٹر سے بنی ہو نگی ۔ لیکن اب یہ ممکن ہو گیا ہے۔3Dپرنٹر کی ایجاد نے دوسرے شعبوں کی طرح تعمیرات کے شعبے میں بھی ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔ جس کی تازہ مثال دبئی میں بنائے جانے والا ایسا دفتر جو مکمل طور پر 3Dپرنٹر سے تیار کیا گیا ہے ۔
اسکی تمام آریئشی اشیاء کو بھی پرنٹر سے بنایا گیا ۔ تعمیر کی جانے والی عمارت 3Dپرنٹر کا ایک شاہکار نمونہ دکھائی دیتی ہے۔ کرسیاں ، میز، حتیٰ کے دیواروں سجی تصاویر بھی آپ کو یہ آحساس تک نہیں ہونے دے گی کہ ان کو کسی ماہر آرٹسٹ نے بنایا ہے یا یہ صرف پرنٹر سے بنائے گئی ں ہیں۔(جاری ہے)
دفتر میں ضرورت کی تمام اشیاء بجلی ، پانی، ٹیلیفون، اور ائرکنڈیشند بالکل اسی طرح ہی کام کر رہے ہیں جیسے ہاتھ سے بنی عمارت میں تمام ضروریات زندگی میسر ہوتی ہیں۔
دبئی میں بنائے جانے والے دفتر کل رقبہ 250سکوئیرمیٹر ہے۔ دفتر میں میٹنگ روم، ایگزیبیشن ہال،عمارت کو ایک خاص طرح کے سیمنٹ سے بنا کر تیار کیا گیا۔ جس کو دبئی،چائینہ میں کئی بار ٹیسٹ کیا گیا۔تا کہ عمار ت کی خوبصورتی کے ساتھ اس کی مضبوطی بھی عالمی معیار کے مطابق ہو۔ اس عمار ت کو تعمیر کرنے کے والے3Dپرنٹر کی انچائی 20فٹ، 120فٹ لمبااور 40فٹ چوڑائی تھی۔اور پرنٹنگ کے لیئے روبوٹک ہاتھوں کا استعمال کی گیاتھا۔اس میں ایک مزدور دس الیکٹریشن اور ایکسپرٹس کی ٹیم نے حصہ لیا، اور 3Dپرنٹر کی وجہ سے تعمیراتی لاگت 50فیصد کم ہوئی۔ دفتر کو مکمل طور پر تیار کرنے میں 17دن لگے۔جبکہ آفس کو انسٹال کرنے میں دو دن لگے۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 3Dپرنٹر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔دبئی میں3Dپرنٹر سے تیارکردہ دنیا کا پہلادفتر
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.