پی آئی سی کرپشن کے معاملے کی انکوائری میںمبینہ کرپشن بے نقاب کرنے والے فارماسسٹس کوانکوائری میں شامل نہ کرنے پر عدالت کا سخت اظہار برہمی،،،عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ کرپشن سے متعلقہ دستاویزات کو انکوائری کمیٹی نے ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا تو عدالت اپنا فیصلہ سنائے گے۔
عمر جمشید منگل 24 مئی 2016 12:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار فریحہ مجید وغیرہ کے وکیل شیراز ذکاءایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری صحت پنجاب نجم احمد شاہ نے ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ کرپشن بے نقاب کرنے والے فارماسسٹس کو انکوائری میں شامل ہی نہیں کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کرپشن کے ثبوت انکوائری کمیٹی کے ذمہ داران کو فراہم کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے ان دستاویزات کو انکوائری کا حصہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جو کہ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
جس پر عدالت نے مبینہ کرپشن بے نقاب کرنے والے فارماسسٹس کو انکوائری میں شامل نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر فارماسسٹس کو انکوائری میں شامل نہ کیا گیا اور دستاویزات کو انکوائری ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا گیا تو عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب سے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.