رانا ثنا اللہ نے تحر یک انصاف کو ایک بارپھر تحریک انتشارقرار دیدیا
منگل 24 مئی 2016 16:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے تحر یک انصاف کو ایک بارپھر تحریک انتشارقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیدا ٹلی ‘ شاہ محمودقریشی اور تحر یک انصاف کے دیگر لوگ کسانوں کا انتشار دلاتے رہے ہیں ‘تحر یک انصاف کا ایجنڈہ ملک میں ا نتشار پھیلانا اور ترقی کا راستہ روکنا ہے مگر وہ کا میاب نہیں ہوں گے‘ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہترہے‘حکومت ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت کے خلاف سمجھتی ہے‘سکیورٹی خدشات کے تحت اسکولوں کو بند کرنے کا تاثر غلط ہے‘ پنجاب میں کھلے ہوئے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن اسکولوں میں سالانہ امتحانات جاری ہیں ان اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیررانا مشہود خان نے تین گھنٹوں تک کسانوں کے مسائل سنے چےئر نگ کراس مال روڈ پر دھرنا دینے والے کسانوں سے مذاکرات کامیاب رہے کسانوں کے احتجاج کے باعث پورا شہر متاثر ہوا۔(جاری ہے)
رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ کسانوں کے نمائندوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے انہیں خریدنے کی کوشش کی‘ تحریک انصاف اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے۔
رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ تحریک انتشار نے کسانوں کو بھڑکایا، ان کا ایجنڈا عیاں ہو جانا چا ہیے ان کا ایجنڈا انتشار پھیلانا اور ترقی کا راستہ روکنا ہے اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں‘ کسانوں کو ورغلانے کا مقدمہ عوام کی عدالت میں درج کروائیں گے‘ عوام خود2018کے انتخابات میں ان کے خلاف فیصلہ سنا دیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 96اسکولز بند ہیں، باقی کھولے گئے اسکولوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں‘سکیورٹی خدشات کے تحت اسکولوں کو بند کرنے کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کھلے ہوئے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جن اسکولوں میں سالانہ امتحانات جاری ہیں ان اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہترہے‘حکومت ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت کے خلاف سمجھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.