آرمی چیف سے مالدیپ کے وزیر دفاع کی ملاقات ، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
آدم شریف عمر کی دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی تعریف ، یادگار شہد اء پر پھولوں کی چادر چڑھائی
منگل 24 مئی 2016 18:23
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف عمر نے ملاقات کی جس دوران علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
(جاری ہے)
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف عمر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مالدیپ کے وزیر دفاع نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا ۔ قبل ازیں مالدیپ کے وزیر دفاع نے جی ایچ کیو آمدپر یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور ضرب عضب آپریشن میں جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.