امریکی حملہ پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی ہے ٗوزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان کیابات ہوئی ؟ شاہ محمود قریشی
منگل 24 مئی 2016 18:58
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان کیابات ہوئی ؟پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے ۔ راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمیشن کے معاملہ پرحکومت کی نیت پر شبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاناا لیکس کے معاملہ پر وقت ضائع کر رہی ہے ٗچیف جسٹس سے پاناما لیکس کی تحقیقات پر سب نے اتفاق کیا ہے تاہم حکومتی ٹی او آرز پر چیف جسٹس نے بھی کہہ دیا کہ اس سے کچھ نہیں ہو سکتا ۔
شاہ محمود قریشی نے ملا منصور پر ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملہ پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی ہے ۔(جاری ہے)
اس حوالہ سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے جو گفتگو کی ہے وزیراعظم اس سے پارلیمنٹ کو آگا ہ کریں۔ شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا کہ کیاہمارے ادارے شاف تحقیقات کرسکتے ہیں۔؟انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آئین و قانون کے تحفظ کے لیے وکلا برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں ، عدلیہ کی آزادی کے لئے راولپنڈی بار کا کردار بہت اہم رہا ۔ وکلا سے درخواست ہے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جاری تحریک میں ساتھ دیں ۔ عمران خان نے احتساب کے لیے خود کو پیش کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتی اداروں نے تحقیقاتی اداروں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا ، اس لئے تحریک انصاف نے تجویز کیا چیف جسٹس تحقیقات کریں ، جنہیں فورنزک ماہرین کی معاونت حاصل ہو ۔ ملک میں احتساب بیورو کو ماضی میں سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا ، حکومت ٹی او آرز پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ان سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.