ملا اختر منصور کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے پر تشویش ہے ٗاسد عمر

پاکستان پر گھٹیا الزام تراشی بند کی جائے ٗ پی ٹی آئی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 مئی 2016 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ملا اختر منصور کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے پر تشویش ہے ٗپاکستان پر گھٹیا الزام تراشی بند کی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے افغانستان پر 15 سالہ قبضے کے دوران پاک، افغان سرحد کو بند نہیں کیا گیا حالانکہ پاکستان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد کو بند کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر گھٹیا الزام تراشی بند کی جائے ٗاے پی این ایس سمیت حالیہ دہشت گرد حملے افغان سرزمین سے ہوئے۔ ملا اختر منصور کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے پر تشویش ہے۔