نواز شریف زرداری کے ساتھ میثاق کرپشن کرنے لندن گئے ہیں‘چیئرمین سنی اتحا دکونسل
نااہل حکمرانوں کی وجہ سے داخلی اور خارجی محاذ پر پاکستان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ملکی حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں
منگل 24 مئی 2016 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف زرداری کے ساتھ میثاق کرپشن کرنے لندن گئے ہیں، امریکی ڈرون حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے داخلی اور خارجی محاذ پر پاکستان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور ملکی حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں، لوٹ مار گروپ نے سیاست اور ملک کو ہائی جیک کررکھا ہے،حکمران چیف جسٹس کی باتوں پر کان دھریں، بھارت پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے،بھارت کے بنگلہ دیش، افغانستان اور ایران کے ساتھ بڑھتے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحادکونسل کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ملک بھر میں تنظیم سازی کیلئے کمیٹی قائم کی گئی اور صاحبزادہ حامد رضا کے دوروں کا شیڈول ترتیب دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف ’’جمہوریت ‘‘ کی مہربانی سے کمائی گئی دولت بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔
سیاست کے فرعون احتساب کے شکنجے میں ضرور آئیں گے۔دفاعی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا ئے۔نئے بجٹ میں بڑے افسروں کی تنخواہیں کم اور چھوٹے سرکاری افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہا کہ اس وقت پاکستان میں جمہوریت نہیں ایک خاندان کی بادشاہت قائم ہے۔ریاستی فیصلے کابینہ اور پارلیمنٹ کے بجائے شریف خاندان میں ہوتے ہیں۔ شریف خاندان کا ہر فرد اقتدار میں شامل ہے۔ن لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ن لیگ کی حکومت کا ہر دن پاکستان کیلئے بھاری ثابت ہورہا ہے۔سپریم کورٹ جہلم میں افتتاح سے پہلے ہی گرنے والے پل کے معاملہ کا نوٹس لے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.