اسد عمر کا ملا منصورکے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حصول پرگہری تشویش کا اظہار
15سال گذر جانے کے باوجود امریکہ جیسی سپر طاقت کے افغانستان پر قبضے کے دوران پاک افغان سرحد کو سیل نہیں کیا جاسکا، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا بیان
منگل 24 مئی 2016 21:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمرنے ملا منصورکے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حصول پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کو سیل کرے لیکن پندرہ سال گذر جانے کے باوجود امریکہ جیسی سپر طاقت کے افغانستان پر قبضے کے دوران پاک افغان سرحد کو سیل نہیں کیا جاسکا۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول سمیت تمام پاکستان میں حالیہ حملے افغان سرزمین سے کیے گئے جہاں تحریک طالبان کی قیادت پناہ گذین ہے۔ دنیا کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف گھٹیا الزام تراشی بند کی جائے اور پاکستان کے حوالے سے پیش کی جانے والی منطق کے مطابق امریکہ اور افغان حکومت دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.