فضل الرحمن نے آصف زرداری سے ملاقات کی تردید
آصف علی زردری دوست ہیں معلوم نہیں وہ لندن میں ہیں یا دبئی میں،فضل الرحمان
منگل 24 مئی 2016 22:17
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زردری ان کے دوست ہیں معلوم نہیں وہ لندن میں ہیں یا دبئی میں ہیں سیاسی راہنماؤں کے درمیان ملاقاتیں مشن نہیں نواز زرداری ملاقات ہونی چاہیے پانامہ پوری دنیا کیلئے ہے مگر بھونچال پاکستان میں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ آکر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرنا میرا مشن نہیں ہے۔ آصف علی زرداری میرے دوست ہیں ان سے میرے ذاتی تعلقات ہیں ۔(جاری ہے)
نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہونی چاہیے مجھے معلوم نہیں ہے کہ سابق صدر زرداری یہاں لندن میں ہیں یا دبئی میں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس آنے سے پہلے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی دولت نہیں تھی پانامہ لیکس پر کمیٹی بننا مثبت پیس رفت ہے برطانیہ میں آصف علی زرداری ‘ نواز شریف اور میری موجودگی ایک اتفاق ہے ن لیگ کی حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے اس سے اداروں کو استحکام ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال پر گھنٹوں بات ہوسکتی ہے پاکستان جاکر اصل حقائق کا پتہ چلے گا۔ کوئٹہ واقعہ سے متعلق خبروں کے حوالے سے ابہام کا شکار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.