کوئٹہ میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار شہید
منگل 24 مئی 2016 22:21
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت6افرادزخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے پولیس کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کانسٹیبل عبداﷲ جاں بحق جبکہ 5پولیس اہلکاروں شاہد،وقار،ارشد ،حنیف ،وقاص اور ایک راہ گیر نقیب اﷲ شدیدزخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر نعش اورزخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 2شدیدزخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.