حائل: امریکہ سے ڈگری مکمل کر کے آنے والا سعودی نوجوان اگلے ہی صبح حادثے میں جاں بحق
بدھ 25 مئی 2016 13:58
حائل: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : سعودی عرب میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے واقعات نے متعلقہ اداروں کو نئے طریقہ کار واضع کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ صرف اپریل کے مہینے میں پوری مملکت میں ٹریفک کے 45,000حادثات رکارڈ کیے گئے جن کی تعداد دوسرے عرب ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ تعداد ہے۔ لیکن ان حادثات میں کتنے گھر اجڑتے ہیں ان کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ، ایسا ہی واقعہ ایک خاندان کے ساتھ پیش آیا۔
جب سعودی عرب کے شہر حائل سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے جانے والا نوجوان ، امریکہ سے اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کر کے ہفتے کی رات اپنے آبائی شہر حائل پہنچا۔ لیکن اگلی ہی صبح کو سڑک کے کنارے چلتے ہوئے ایک تیز رفتار کا ر کی ذد میں آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔(جاری ہے)
بعد ازاں پولیس حکام نے بتایا کہ جس کا ر سے نوجوان حادثے کا شکا ر ہو کر جاں بحق ہُوا وہ چرائی گئی تھی۔
اورملزم اسے تیز رفتار ی سے چلا رہا تھا۔ جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ،مگرحائل پولیس نے 24گھنٹوں کے اندر اس واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ جاں بحق ہونے والے سعودی نوجوان کے والد نے کہا کہ یہ صرف ہمارا نقصان نہیں بلکہ مملکت کا بھی نقصان ہے جو مستقبل کے ایک قابل اور ایماندار سائنسدان سے محروم ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان تعلیمی ادارے میں اچھے ریکارڈ کا حامل تھا۔ اور امریکہ میں اپنے کالج میں بھی اعزازی نمبر حصل کرتا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.