انجینئرامیرمقام کی بونیر آمد، لیگی قائدین کے گلے شکوے دور ہوگئے، عوام کا وزیراعظم پربھرپوراعتمادکااظہار
بدھ 25 مئی 2016 16:56
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی آمدسے ضلع بونیرمیں مسلم لیگ(ن)قائدین کے گلے شکوے دور ہوگئے،ضلع بونیرکے عوام نے وزیراعظم محمدنوازشریف اور انجینئرامیرمقام پربھرپوراعتمادکااظہارکردیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی کارکن کسی اثاثے سے کم نہیں، کارکنوں کوہمیشہ دل میں جگہ دی ہے اوراب بھی تمام کارکنوں کادل سے عزت واحترام کرتاہوں، بونیر کوہمیشہ اپنادوسراگھر سمجھا ہے۔
انہوں نے سالارزئی کیلئے بمقام جوڑ132-KVAگرڈسٹیشن کی منظوری کااعلان کرتاہوں جس پرجلد کام کاآغازکردیاجائیگانیزسوئی گیس کی فراہمی بھی جلدیقینی بنائی جائیگی اوروزیراعظم پاکستان نوازشریف کوجلدبونیر کادورہ کراؤں گاجوضلعی بونیرکے ترقی کیلئے منصوبوں کااعلان کرینگے۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی صدربونیرپاکستان مسلم لیگ(ن)حاجی سرزمین خان کی رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سوات کے موقع پرپیداہونے والے گلے شکووں کودورکرنے کیلئے انجینئرامیر مقام نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اورکارکنوں کے تمام گلے شکوے دورکیں۔اس موقع پرضلع بونیرکے صدرحاجی سرزمین خان،جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان خان،مسلم لیگی رہنمامامبرباچا،فضل المعبودخان، ارشادخان،لیاقت خان اوردیگرنے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مسلم لیگ(ن)کے قائدین نے کہاکہ انجینئرامیرمقام ہمارے سرکے تاج ہیں، انکی قیادت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سیاست میں جینااورمرناانجینئرامیرمقام کیساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ گلے شکوے اپنوں سے ہوتے ہیں تاہم انجینئرامیرمقام کے آنے اورترقیاتی کاموں کی یقین دہانی سے تمام گلے شکوے دورہوئے ہیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کوجلدصوبے کے دیگر اضلاع کادورہ کراؤں گاجس میں ملاکنڈڈویژن کے دیگر اضلاع کیساتھ ساتھ بونیرسرفہرست ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بونیرکوترجیحی بنیادوں پرسوئی گیس فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انشاء اللہ میری ضلع بونیرکی ماہ بہنیں جلدسوئی کی سہولت سے مستفیدہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.