وزیراعلیٰ پنجاب کی پنجاب اسمبلی آمد،اراکین اسمبلی سے ملاقات اوراجلاس میں شرکت
ایوان آمد پروزیراعلیٰ شہبازشریف کا پرجوش استقبال کیا گیا ، راکیناسمبلی کے ’’شیر آیا،شیر آیا‘‘ کے نعرے
بدھ 25 مئی 2016 18:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پنجاب اسمبلی گئے اوروزیراعلیٰ نے اپنے چیمبر میں اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ اڑھائی گھنٹے تک پنجاب اسمبلی میں موجود رہے۔وزیراعلیٰ جب اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں آئے تو اراکین اسمبلی نے ان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور’’شیر آیا،شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے اورڈیسک بجائے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔وزیراعلیٰ نے اسمبلی چیمبر میں اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے۔ گزشتہ 3 برس کے دوران فلاح عامہ کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں آئندہ 2 برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں علی عباس،سید حسین جہانیاں گردیزی،چوہدری سرفرازافضل،حنیف جٹ،رانا لیاقت علی،رانا محمد ارشد،شوکت منظورچیمہ،توفیق بٹ،سیف الملوک کھوکھر،فیضان خالد ورک،ارشد ملک،رخسانہ کوکب، ڈاکٹر فرزانہ نذیر،شمیم اختر،سلمیٰ شاہین بٹ ،نسرین جاوید،ڈاکٹرنجمہ افضل اورفاطمہ فریحہ شامل تھیں۔ اس موقع پرایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.