ٹرین مارچ بدعنوانی سے پاک پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، دردانہ صدیقی
ذیشان حیدر بدھ 25 مئی 2016 22:14
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے، وطن عزیز اس وقت 70ارب ڈالر کا مقروض ہوچکا ہے، حکمران کی عیاشیوں کا بوجھ عوام کے ناتوان کاندھوں پر ہے، اس مسئلے کو جڑ سے نہ اکھاڑ پھینکا گیا توہم آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل فراہم نہیں کرسکیں گے، جماعت اسلامی اس ناسور کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں ہے، عظیم الشان ٹرین مارچ بدعنوانی سے پاک پاکستان کی جدوجہد کا سنگ میل ثابت ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیرقیادت کرپشن فری پاکستان تحریک کے سلسلے میں ٹرین مارچ کی تائید میں اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں جنم لینے والا بچہ ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض پیدا ہوتا ہے، عوام غربت، بے روزگاری، جہالت اور محرومیوں کی آگ میں جھلس رہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے آف شور کمپنیوں کے ذریعے اربوں ڈالر ملک سے باہر منتقل کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ان مظالم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، اگر وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ان کا حق ملے تومرد درویش سراج الحق کی بے باک اور شفاف قیادت میں گھروں سے نکلیں اور کرپشن فری پاکستان مہم کا حصہ بنیں‘کیونکہ ملک کو کرپشن سے پاک وہی قیادت کر سکتی ہے جس کا اپنا دامن بدعنوانی سے پاک ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.