ملا اختر منصور کی لاش کو کسی کے حوالے نہیں کیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز
سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 مئی 2016 13:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی2016ء) : مشیر خارجہ سر تاج عزیز کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی لاش کو کسی کے حوالے نہیں کیا۔ دفتر خارجہ پاکستان میں پریس بریفنگ دیتے ہوئےمشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز نے امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملا اختر منصور ہی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملا اختر منصور کی لاش تاحال کسی کے حوالے نہیں کی۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونے تک لاش کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی۔ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ملا منصور مذاکرات کے خلاف نہیں تھے البتہ ان کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے باعث افغان امن عمل بری طرح متاثر ہو گا۔(جاری ہے)
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز طالبان شوریٰ نے ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں مارے جانے والی ولی محمد طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہی تھے۔
ملا اختر منصور کو نوشکی اور قندھار کے درمیان سرحدی علاقہ میں نشانہ بنایا گیا۔ طالبان شوریٰ کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کی لاش گذشتہ روز افغانستان منتقل کی گئی جس کے بعد انہیں گذشتہ رات اسپین بولدک کے قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.