لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو پنجاب یورسٹی سے ٹیکس وصولی سے روک دیا

ایف بی آرکو ایک ہفتے میں جواب دینے کا حکم،ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو سوا 4کروڑ روپے کا نوٹس بھجوایا تھا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 مئی 2016 15:15

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مئی۔2016ء) :لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو پنجاب یورسٹی سے ٹیکس لینے سے روک دیا ہے جبکہ ایف بی آر سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے،ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو سوا 4کروڑ روپے کا نوٹس بھجوایا تھا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب یونیورسٹی کونوٹس بھجوایا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے خلاف پنجاب یونیورسٹی نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی۔

دراخواست گزار نے عدالت کوبتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کیلئے یونیورسٹی کو نوٹس بجھوایا ہے جبکہ قانون کے تحت یونیورسٹی سے ٹیکس نہیں لیا جاسکتا۔لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ہے کہ ٹیکس وصولی رکوانے کیلئے ایف بی آر کو حکم صادر فرمائے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو پنجاب یورسٹی سے ٹیکس وصولی کرنے سے روکتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔