ٹارگٹ کلر شکیل عرف بابا 40 انسانوں کے قتل میں ملوث نکلا
جمعہ 27 مئی 2016 11:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) چالیس سے زائد معصوم انسانوں کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر محمد شکیل عرف بابا کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ، ٹارگٹ کلر شکیل بابا کے ہاتھ بے گناہ افراد کے خون سے رنگے ہوئے ۔ ٹارگٹ کلر شکیل بابا قانون کے شکنجے میں آیا تو جرائم کا کچا چھٹہ بھی کھل کر سامنے آ گیا۔ شکیل بابا ایک طویل عرصہ معصوم افراد کے خون سے ہولی کھیلتا رہا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر شکیل عرف بابا 40 سے زائد انسانوں کے قتل میں ملوث ہے۔ملزم نے 2008 میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں پر فائرنگ کی۔ واقعے میں خاتون اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوئے۔ 2009 میں حیدری اور بفرزون کے علاقوں میں لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو جبکہ مارچ 2009 میں ہی پٹھان مہاجر کشیدگی کے دوران 9 پٹھانوں کو بفرزون اور کٹی پہاڑی کے علاقے میں 2010 میں 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ناظم آباد کے علاقے میں 6 پٹھان مزدوروں اور جولائی 2012 میں اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ سیاسی جماعت کے کارکن صفدر بلوچ کو قتل کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.