پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں جنرل کیڈر ڈاکٹر زکی ترقی کیلئے لازمی تربیتی کورس اختتام پذیر
جمعہ 27 مئی 2016 21:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں گزشتہ روزجنرل کیڈر ڈاکٹر زکی ترقی کیلئے لازمی تربیتی کورس اختتام پذیر ہوگیا جس میں صوبہ بھر کے 24جنرل کیڈر ڈاکٹرز اور ڈینٹل سرجنز نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ محمد زبیر تھے اس موقع پر ڈائریکٹر پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر خالد لطیف بنگش اور پی ایچ ایس اے کی دیگر منیجمنٹ بھی موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی صوبہ بھر کے انتظامی و جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی ترقی کیلئے لازمی تربیتی کورسز کا اہتمام کرتا ہے گزشتہ روز اسی سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ محمد زبیر نے جنرل کیڈر ڈاکٹر بی پی ایس 17کو گریڈ 18میں ترقی کیلئے لازمی تربیتی کورس کے آخری دن اہم سیشن سے خطاب کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے زیر تربیت ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ایک بہترین ادارہ ہے یہ ادارہ محکمہ صحت کی بہتری کیلئے بے مثال کردار ادا کررہا ہے اور محکمے کے انتظامی و جنرل کیڈر کے ڈاکٹروں کو اعلیٰ تربیت فراہم کررہا ہے جس سے ہمارے محکمہ صحت میں کافی بہتری آئے گی۔
انہوں نے تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایس اے میں دی جانے والی اہم تربیت محکمہ صحت کی اصلاح اور بہتری کیلئے ایک اہم قدم ہے اور یہ تبھی کامیاب ہوگی جب آپ اپنے عہدوں پر اس کورس میں سکھائے گئے انتظامی امور کو عملاً نافذ کریں اور عوام کو فائدہ پہنچائیں کیونکہ عوام کی فلاح و بہبود اور محکمہ صحت سے متعلق عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہی ہمارا مشن ہے۔ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ محمد زبیر نے ڈائریکٹر پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر خالد لطیف بنگش کے ہمراہ تربیت مکمل کرنے والے ڈاکٹرز میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔یاد رہے کہ محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا نے محکمے میں انتظامی امور کی بہتری اور ترقی کیلئے مختلف تربیتی کورسز کے انعقاد کی ذمہ داری پی ایچ ایس اے کو سونپی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.