حکومت پنجاب نے فیسکو ایمپلائز پاور یونین کو رجسٹرڈ کر لیا
جمعہ 27 مئی 2016 21:51
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) حکومت پنجاب نے فیسکو ایمپلائز پاور یونین کو رجسٹرڈ کر لیاجس سے کمپنی وائز ریفرنڈم کی راہ ہموار ہو گئی یہ بات عظیم رندھاوا نے رجسٹریشن کے بعد پاور یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہائیڈرو یونین بطور سی بی اے اپنی مدت پوری کر چکی ہے اور اب فیسکو ایمپلائز پاور یونین نئے انتخاب میں ملازمین کی بھرپور قوت سے کامیابی حاصل کرے گی اور ثابت کر دے گی کہ فیسکو ملازمین کے دل پاور یونین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاور یونین میاں افتخار احمد نے کہا کہ جوکام ہائیڈرو یونین اپنی مدت اقتدار میں نہیں کر سکی بفضل خدا پاور یونین پورے کرے گی اور ملازمین کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پیغام یونین کے تمام ورکرز پاور یونین میں شامل ہو چکے ہیں اور اب پیغام یونین کی جگہ فیسکو ایمپلائز پاور یونین مدمقابل ہائیڈرویونین کا بھرپور مقابلہ کرے گی اور کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔
اس موقع پر این ایل آئی کے صدر مجید سالک اور سیکرٹری راؤ نصرت نے نئی یونین کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ پاور یونین فیسکو ملازمین کی امیدوں پر پورا اترے گی اور تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملازمین کی خدمت کے جذبے سے کام کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.