شرم بات ہے حکمران بھوک سے غریب بچوں کا مرناگواراکرلیتے ہیں مگر انہیں علاج معالجے کی سہولیتیں فراہم نہیں کرتے، سراج الحق
کرپشن کے خلاف مارچ صرف ٹرین کے کراچی پہنچنے پر ختم نہیں ہوجائے گا بلکہ یہ جاری رہے گا اگر ضرورت پڑی تو میں پاناما تک بھی کرپٹ لوگوں کو تعاقب کروں گا عوام میراساتھ دیں تو میں انہیں کرپشن فری پاکستان دونگا، حیدرآباد اسٹیشن پر کرپشن فری ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب
جمعہ 27 مئی 2016 23:05
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ شرم بات ہے کہ حکمران بھوک سے غریب بچوں کا مرناگواراکرلیتے ہیں مگر انہیں علاج معالجے کی سہولیتیں فراہم نہیں کرتے اور اپنی اورلوٹی ہوئی قومی دولت لندن،پاناما سمیت دیگر ملکوں میں چھپاتے جماعت اسلامی کی حکومت سندھ کے حکمرانوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائے گی جوکہ بھوک سے بچے مرنے کی ذمے دار ہے کرپشن کے خلاف مارچ صرف ٹرین کے کراچی پہنچنے پر ختم نہیں ہوجائے گا بلکہ یہ جاری رہے گا اگر ضرورت پڑی تو میں پاناما تک بھی کرپٹ لوگوں کو تعاقب کروں گا۔
وہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر بڑے استقبالی ہجوم سے خطاب کررہے تھے پشاور سے شروع ہونے والا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ جمعہ کو 6بج کر 42منٹ حیدرآبادریلوے اسٹیشن پر پہنچا عوام ایکسپریس کے پہنچنے پرمردحق سراج الحق قدم بڑھاؤسراج الحق ہم تمھارے ساتھ ہیں کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، استقبال کے لئے پارٹی جھنڈوں سے ریلوے اسٹیشن کو سجایا گیا تھا اورکئی مقامات پر استقبالی کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے،ریلوے اسٹیشن کی سیڑھیوں اورعمارتوں پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،جماعت اسلامی صوبائی رہنماء عبدالوحیدقریشی،سابق امیرمشتاق احمد خان،شیخ شوکت علی، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید،ڈاکٹر سیف الرحمن اوراسلامی جمعیت طلبہ، این ایل ایف،پیغام یونین ،پریم یونین کے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں ٹرین مارچ کا بھرپوراستقبال کیا گیا،تحریک انصاف کے ڈاکٹر مستنصر بلا،تسنیم زہرہ،اورتاجررہنماء بھی موجود تھے،سینیٹرسراج الحق کے ساتھ سیکریٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،این ایل ایف کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان جبکہ کسانوں اور مزدوروں کی مختلف یونینوں کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.