پاکستان میں تعلیم پر جی ڈی پی کامحض 2.7 فیصد سے بھی کم ،صحت پر فی کس خرچہ صرف چھ ڈالر ہے ‘ حقائق نامہ
ہفتہ 28 مئی 2016 12:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے تعلیم ، صحت اور غربت کے حوالے سے حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کی زندگیوں میں بہتری اور آسودگی لانے کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا ء میں تعلیم پر سب سے کم خرچ کرنے والا ملک ہے ۔
اس وقت پاکستان تعلیم پر جی ڈی پی کامحض 2.7 فیصد سے بھی کم خرچ کرتا ہے جو26 غریب ممالک کے مقابلے میں بھی کم ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی اور اعلی تعلیم میں پاکستان کا درجہ 132میں سے 126واں ہے۔ حکومت کی ترجیحات میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے سکول کی عمر کو پہنچنے والے کروڑوں بچے تعلیم حاصل کرنے کی بجائے محنت مزدوری کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
مسرت چیمہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم کے لئے مختص فنڈز بڑھائے جائیں اورتعلیم کو ایک قومی ترجیح میں تبدیل کرنے کیلئے جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد تعلیم پر خرچ کرنے کے سوا کوئی اور طریقہ نہیں ہو سکتا ۔پاکستان میں صحت پر اٹھنے والے کل خرچ کا 73 فیصد حصہ لوگ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں جبکہ بقیہ 27 فیصد میں فلاحی ادارے اور پرائیویٹ ادارے بھی شامل ہیں اور حکومت کا حصہ انتہائی کم ہے۔صحت پر خرچ کے معاملے میں پاکستان کوصومالیہ اور افغانستان جیسے ممالک کی فہرست میں شامل رکھا گیا ہے جبکہ اسکے برعکس ہمارے حکمرانوں کو بیرون ممالک مہنگے ترین ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات حاصل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کا صحت پر فی کس خرچہ صرف چھ ڈالر ہے حالانکہ عالمی ادار صحت کی سفارشات کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کو صحت پر فی کس 35سے 50ڈالر خرچ کرنے چاہئیں۔حقائق نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے غذائیت سے متعلق سروے کے مطابق 5سال سے کم عمر کے 44فیصد بچوں کی جسمانی نشوونما غیرمعیاری اور پست ہے۔غذائیت سے متعلق سروے کے مطابق صرف 8 فیصد بچوں کو کم سے کم قابل قبول خوراک میسر ہے۔ جبکہ 92 فیصد بچے کم سے کم قابل قبول خوراک سے محروم ہیں۔مسرت چیمہ نے وفاقی او رپنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم ، صحت اور عوام کی غربت دور کرنے کیلئے منصوبے اور اقدامات تجویز کئے جائیں ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.