آئی جی کے پی کے کا کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے 12 ہزار خصوصی پولیس اہلکاروں کو نکالنے کے فیصلے پرتحفظات کا اظہار
ہفتہ 28 مئی 2016 16:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے 12 ہزار خصوصی پولیس اہلکاروں کو نکالنے کے فیصلے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے آئی جی ناصر خان درانی نے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی امن اومان کی صورتحال بہتر نہیں ہے جبکہ حکومت کے اس فیصلے سے صوبے میں دہشت گردی کے تدارک اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی-پیک) منصوبے کو محفوظ بنانے میں مشکلات پیش آئیں گی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں صوبے میں امن اومان کی صورتحال بدترین تھی، اس وقت 67 ہزار پولیس اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا تھا ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کئی جوان قربانیاں دے چکے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب پولیس کو شاہراہ قراقرم کی سیکیورٹی کے معاملات بھی سونپ دیئے گئے جو پولیس اہلکاروں کی موجودہ تعداد میں ہی کی جانی ہے۔
ناصر خان درانی نے کہاکہ صوبے بھر میں پولیس اسٹیشنز سے اہلکاروں کی تعداد کم کرکے قراقرم ہائی وے کی حفاظت کے لیے 200 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ‘ پولیس کے پاس پہلے ہی وسائل زیادہ نہیں ہیں، ان کو بجٹ کے حساب سے گاڑیاں اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔صوبائی پولیس چیف نے اس حوالے صوبائی محکمہ داخلہ کو ایک خط بھی تحریر کیا، جس میں ان خصوصی پولیس اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں مزید 2 سال تک توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ناصر خان درانی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے کہ 12ہزار اہلکاروں کی ملازمت میں توسیع کی جائے تاہم اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ دو سال قبل قبائلی علاقے میں فوجی آپریشن ضرب عضب کا آغاز ہوا تھا ‘اس کے بعد سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا شروع کیا، دہشت گردوں کیلئے پولیس کو ہدف بنانا بہت آسان کام ہے۔12 ہزار پولیس اہلکاروں کے کنٹریکٹ ختم کرنے پر آئی جی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت کے فیصلے سے پولیس سیکیورٹی کا نظام مزید کمزور ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.