رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ’را‘ ایجنٹس فہیم عرف مرچی ،ناصر عرف کچھی کی جے آئی ٹی میں تہلکہ خیز انکشافات
’ را‘ سے کور ہیڈکوارٹرز، نیول ہیڈکوارٹرز اور کینٹ اسٹیشن کے نقشے بنانے کا حکم ملا،نقشے بناکر نائن زیرو پر جاوید لنگڑا کے بھائی کو دیئے، ملزمان کا اعتراف
ہفتہ 28 مئی 2016 16:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) رینجرز کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے دو مبینہ ایجنٹس کی جوائنٹ تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیئے گئے ہیں۔ملزمان فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کچھی کی جے آئی ٹی رپورٹرپورٹ منظرعام پر آگئی ہے ۔دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق 1994 میں طاہر عرف لمبا، شفیع عرف دھوبی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ بھارت گئے اور انھوں نے بھارت میں 5 ماہ کی تربیت حاصل کرکے واپس آئے۔
ملزمان نے جے آئی ٹی میں انکشاف کیا ہے کہ” را“ سے کور ہیڈکوارٹرز، نیول ہیڈکوارٹرز اور کینٹ اسٹیشن کے نقشے بنانے کا حکم ملانقشے بناکر نائن زیرو پر جاوید لنگڑا کے بھائی کو دیئے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ نائن زیرو پر ایک میٹنگ میں لندن قیادت کی ہدایت پر سرکاری تنصیبات اور افسران پر حملے کا حکم ملا اورمیٹنگ میں حیدر عباس رضوی، فاروق ستار، بابر غوری، انیس قائم خانی اور وسیم اختر شریک ہوئے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.