نیب نے ایس ای سی پی کی رپورٹ پر ایز گارڈز 9 کی تحقیقات شروع کر دی
جہانگیر صدیقی گروپ نے ایز گارڈ 9 کی قیمت مصنوعی طورپر بڑھائی اور ادائیگیاں نامعلوم شخص کو کی گئیں،نجی ٹی وی رپورٹ
ہفتہ 28 مئی 2016 23:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے ایس ای سی پی کی رپورٹ پر ایز گارڈز 9 کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جہانگیر صدیقی گروپ نے ایز گارڈ 9 کی قیمت مصنوعی طورپر بڑھائی اور ادائیگیاں نامعلوم شخص کو کی گئیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو ایز گارڈ 9 سکینڈل پر ایس ای سی پی کمیشن کی رپورٹ پر حرکت میں آ گیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جہانگیر صدیقی گروپ ایز گارڈ 9 سکینڈل میں ملوث ہے ایز گارڈ 9 خسارے میں تھی پھر بھی اسکے شیئر کی قیمت 24 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ۔
اپریل 2007 سے جون 2008 تک جہانگیر صدیقی گروپ ایز گارڈ 9 کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ایز گارڈ 9 کا ڈائریکٹر جہانگیر صدیقی کا بیٹا علی جہانگیر تھا جیز گروپ ایز گارڈ 9 کا دوسرا بڑا شیئر ہولڈر تھا اس نامعلوم شخص کو 14 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کئے گئے نامعلوم شخص نے 14 کروڑ 30 لاکھ روپے جے ایس بنک سے نکالے اورنگی ٹاؤن اور کمیاڑی کے رہائشیوں نے 32 کروڑ 70 لاکھ روپے نکالے ایس ای سی پی کی رپورٹ میں اورنگی ٹاؤن کمیاڑی سے نکالی گئی رقوم سے منی لانڈرنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے رپورٹ میں 2008 میں 2 کروڑ 37 لاکھ یورو کے فیکٹری کی خریداری کے لئے اٹلی بھیجے جانے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے ۔ (جاوید)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.