عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین کی عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی عمران خان بتائیں کہ علیحدگی کے بعدجمائما خان کے گھر آنا جانا غیر اسلامی ہے کہ نہیں،مظاہرین
اتوار 29 مئی 2016 22:06
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) لندن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا اور عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ علیحدگی کے بعدجمائما خان کے گھر آنا جانا غیر اسلامی ہے کہ نہیں ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو لندن میں مسلم لیگ (ن) کے سینئرنائب صدر ناصر بٹ کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) کے 300سے زائد کارکنوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاج کے دوران کارکنوں نے عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر جمائما کی والدہ نے پولیس طلب کر لی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے نائب صدر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حسن نواز کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کر کے سیاست میں غلط روایات قائم کیں اور انہیں چاہیے تھا کہ اگر انہوں نے وزیراعظم کے خلاف مظاہر کرنا تھا تو وہ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر کرتے، عمران خان اس بات کا اعلان کریں گے جمائما خان سے علیحدگی کے بعد ان کے گھر آنا جانا غیر اسلامی ہے یا نہیں کیونکہ عمران خان جمائما کے گھر آ کر رہائش اختیار کرتے ہیں اور لندن میں میئر کے الیکشن میں جمائما کے بھائی کیلئے انتخابی مہم چلا کر عمران خان نے یہودی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کی تاہم مسلمانوں نے صادق خان کو کامیاب بنا کر عمران خان کی سازش کو ناکام بنایا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.