جدہ: لولو گروپ کا 2018تک سعودی عرب میں 12نئی ہائپر مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

پیر 30 مئی 2016 11:47

جدہ: لولو گروپ کا 2018تک سعودی عرب میں 12نئی ہائپر مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) : ابو ظہبی کے سب سے بڑے سپر مارکیٹ گروپ لولو ” LuLu“ نے سعودی عرب میں 2018کے آخر تک 12نئے سٹور کھولنے کے ایک معاعدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ابوظہبی کے سب سے بڑ ے کاروباری گروپ کے ابو ظہبی میں 125سٹورز ہیں ، جبکہ سعودی عرب میں ساتویں ہایئپر سٹور کا افتتاح کیا گیا ہے۔ نئی ہائیپر مارکیٹ کا افتتاحجدہ میں امیر فواز ضلع میں شہزادہ سعود بن عبداللہ نے کیا۔

اس موقع پر سعودی چیمبر آف کامرس کے نمائیدگان بھی معوجود تھے۔ گروپ کے چیرمین نے کہا کہ اس سال ہم حائل اور حفوف میں بھی ہائیپر مارکیٹوں کو افتتاح کرنے جا رہے ہیں ۔ اور 2018تک مزید ہایئپر مارکیٹوں کا اففتاح کر دیا جائے گا۔ جن پر کا م ابھی جاری ہے۔ ہاری کمپنی پہلے ہی ایک ارب سعودی ریا ل کی سرمایہ داری کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اب اس میں مزید 800ملین سعودی ریال کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جس سے نئے منصوبوں کو پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر شاہ سلطان کی تعریف کی جنہوں نے سعودی عرب میں کئی نئے منصوبے شروع کروانے کی اجا زت دی۔ لولو ہایئپر مارکیٹ کے ریاض میں تین ، جبکہ الخبر اور دمام میں ایک ایک سٹور پہلے ہی آپریشنل ہیں ، اور ان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے گروپ نے سعودی عرب میں مزید سٹور کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

جدہ: لولو گروپ کا 2018تک سعودی عرب میں 12نئی ہائپر مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

متعلقہ عنوان :