پیٹرول اورہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد ‘ڈیزل اورمٹی کا تیل مہنگا کرنیکافیصلہ
منگل 31 مئی 2016 14:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ‘ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کیا جائیگا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور جی ایس ٹی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کمی کرنے کی تجویز دی تھی ‘ وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 85 پیسے، ہائی آکٹین 2 روپے 18 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 69 پیسے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے، ‘ مٹی کا تیل 3.97 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پیٹرولیم مصنوعات کو جزوی طور پر مسترد کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی موجودہ قیمت آئندہ ماہ کے لیے بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 69 پیسے کے بجائے 3 روپے 34 پیسے ، لائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے کے بجائے 2 روپے 23 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 97 پیسے کے بجائے ایک روپیہ 98 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان اور دیگر مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اطلاق کا رات بار ہ سے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا ۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.