دبئی: چار پاکستانیوں کو گودام سے 338,000 درہم کی جینز کی پینٹ چرانے پر قید کی سزا

منگل 31 مئی 2016 18:27

دبئی: چار پاکستانیوں کو گودام سے 338,000 درہم کی جینز کی پینٹ چرانے پر قید ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء):دبئی کی مقامی عدالت نے چار پاکستانی شہریوں کو ایک گودام سے 338,000درہم کی جینز کی پینٹیں چرانے پر ایک ایک سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری جن کی عمر 28سے 52سال کے درمیان ہے ۔

(جاری ہے)

چاروں افراد نے راس الخر کے علاقے میں موجود ایک گودام سے رات میں جینز پینٹین چرائی جن کی مالیت 338,000بنتی تھی۔گودام کے مالک نے بتایا کے اس نے ہندوستان سے جینز کی پینٹ کے تقریباََ 141کارٹن منگوائے تھے ۔جو کہ ان چاروں ملزمان نے ایک رات میں ہی چوری کر لیے تھے۔