میر پور کے تاریخ ساز جلسے میں کارکنوں کے جذبے نے مخالفین کی خود ساختہ قیاس آرائیوں کی نفی کردی ‘مخدوم سید احمد محمود
شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے‘مرکزی رہنماء پیپلز پارٹی
منگل 31 مئی 2016 20:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ وہ لوگ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے ، میر پور کے تاریخ ساز جلسے میں پارٹی کارکنوں اور عوام کے ٹاٹھیں مارتے ہوئے سمندر اور جذبے نے مخالفین کی نیندیں حرام اور انکے غلط پراپیگنڈوں سمیت خود ساختہ قیاس آرائیوں کی نفی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔
ان خیالات کااظہارا نہوں نے آزاد جموں کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں میرپور میں پارٹی کے کامیاب جلسہ عام پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعظم جموں کشمیر، چوہدری عبدالمجید اور انکے ٹیم میں شامل افراد سمیت پارٹی کے جیالے اور جانثار کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
لیکن کوئی مائی کا لعل پاکستا ن پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کر سکتا۔
مشکل گھڑی میں ذاتی مفادات کی خاطر اس کا ساتھ چھوڑ جانیوالے آج ضرور شرمندہ ہونگے کہ انہوں نے جلد بازی میں غلط فیصلے کیے، یہ شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جس نے ملک و قوم کی بہتری کے لیے ہمیشہ لازوال کارنامے اورخدمات سرانجام دیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود ساختہ نجومی بن کر پیپلز پارٹی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والے سیاسی شعبدہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بھٹو ازم کے متوالے جیے بھٹو کے نعرے کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹیکے پرچم تلے یک جان و ایک سانس ہو کر اقتدار کی جنگ نہیں اقدار کی جنگ لڑیں گے عوام کے مسائل حل کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہر ورکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے جس نے ہر دور میں جمہوری طریقہ سے جمہوریت کا تحفظ کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان اور نوجوانوں کا مستقبل ہیں جو اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کے افکار و فلسفے کی روشنی میں ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کو پورا کرنے کا عہد کیے ہوئے ہیں انکے سواء ملک میں کوئی اور تبدیلی نہیں لا سکتا ۔ (ن) لیگ کی حکومت کی معاشی پالیسیاں صرف اپنے دوستوں اور خاندانی افراد کو نوازنے کے لیے ہیں جسکی وجہ سے ہر طرف مایوسی ہی نظر آ رہی ہے انشاء اﷲ وہ دن دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی حمایت کے لیے بھرپور اکثریت حاصل کر کے حکومتیں قائم کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.