کراچی،فورتھ شیڈول ملزموں کی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ

منگل 31 مئی 2016 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) کراچی میں رمضان کے مہینے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے فورتھ شیڈول میں شامل ملزمان کی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، فیصلہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو نکیل ڈالنے کے لئے کیا گیا ہے،شہر قائد میں رمضان کے مہینے میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے پولیس نے فورتھ شیڈول میں شامل چار سو سے زائد ملزمان کی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل ملزمان رمضان کے مہینے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں،ان میں سیاسی و مذہبی جماعت سمیت لیاری گینگ وار کے ملزمان بھی شامل ہیں،فورتھ شیڈول میں شامل ملزمان کو کراچی آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور سرچ ااپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا جن میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :