Live Updates

وزیراعظم مزید 24 گھنٹے آئی سی یو میں رہیں گے: مریم نواز

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جون 2016 19:18

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء) مریم نواز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم مزید 24 گھنٹے آئی سی یو میں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں دل کے آپریشن کے بعد سے وزیراعظم تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے ان کی صاحبزادی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وہ مزید 24 گھنٹے آئی سی یو میں رہیں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم کو کمرے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :