ضلع قصور کی عوام کے لئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں، ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی
محمد علی جمعرات 2 جون 2016 13:04
چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء )ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ضلع قصور کی عوام کے لئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں اور میں ان کی خدمت کے لئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔ ضلع قصور کے عوام نے جتنا مجھے پیار اور تعاون دیا ہے میں ان کا بے حد ممنون ہوں۔ کام چو اورراشی پولیس افسران وہ اپنے تبادلے کرواکر یہاں سے چلے جائیں انہیں بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سینتس پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی اور تہتر جرائم پیشہ افراد کو ٹھکانے لگایا جاچکا ہے۔ آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی جاری رہے گی۔ وہ کمیونٹی سنٹر چونیاں میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے۔ کھلی کچہری میں شکایات کے انبار اور موقعہ پر حل کے احکامات جاری کیے۔(جاری ہے)
انہوں نے برملا اعلان کیا کہ آئندہ صرف درخواست پر کسی کو نہیں پکڑا جائے گا بلکہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد بھی صفائی کا موقعہ دیا جائے گا۔
ملزم ثابت ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ بلاوجہ تذلیل کرنے والے افسران کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور مقدمات میں تاخیراور تفتیش میں کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ایچ اوز تھانہ سٹی چونیاں، کنگن پور، چھانگامانگا، الہ آباد کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور سروس بھی ضبط کی۔ تھانہ سٹی چونیاں کے یارمحمداے ایس آئی کی ایک سال سروس ضبط کرنے کے علاوہ محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے وارننگ دی کہ بالاافسران کے احکامات کی تعمیل اور تکمیل نہ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ مقدمات کے اندراج میں تاخیر، تفتیش میں میرٹ کو نظرانداز کرنے پر بھی بازپرس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ راشی اور کام چور افسروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو محکمہ سے ہی فارغ کردیا جائے۔ انہوں نے مرداور خواتین کی شکایات بغورسنی۔ موقعہ پر ہی ریلیف مہیا کیا۔ اقبال ٹاؤن چونیاں کی اس شکایت پر کہ ان چار مرلہ کے پلاٹ پر مقامی کونسلر نے قبضہ جمارکھا ہے۔ ڈی پی او نے فوری طور پر پلاٹ واگزار کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کمیونٹی سنٹر پر شکایات کرنے والوں کو اندرجانے سے روکتے رہے مگر پھر بھی بیسیوں لوگ ہال میں پہنچ گئے۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمدسلیم خالد اور ڈی ایس پی مرزاعبدالقدوس بیگ بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں کونسلروں، معززین نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کیمزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.