پاکستان ریلوے کا راولپنڈی سے لاہور تک مارگلہ ایکسپریس ٹرین روزانہ کی بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ

جمعرات 2 جون 2016 15:21

اسلام آباد ۔ 02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے لاہور تک مارگلہ ایکسپریس ٹرین کو روزانہ کی بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد 5جون سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مارگلہ ایکسپریس ہفتے میں تین دن کیلئے چلائی جاتی تھی ۔موجودہ حکومت نے عوام کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھاہے مارگلہ ایکسپریس ٹرین روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :