پشاور ، دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق، دو شدید زخمی
جمعرات 2 جون 2016 16:07
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) تخت آباد میں چار سدہ روڈ پر دو سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے، فائرنگ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر ہوئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تخت آباد میں چارسدہ روڈ پر دو سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کارکنوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے دو کارکن جبکہ پیپلز پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق ہوا اور راہ گیر سمیت دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ے لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.