قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازاہے ، ہمیں صرف دیانتدار ، پرعزم ، باصلاحیت اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے جو قومی تعمیر نو کے مقصد کو پروان چڑھا سکے، نئی نسل موجودہ چیلنجوں سے نبرد آزماہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے
خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفر جھگڑا کا پر غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب
جمعرات 2 جون 2016 21:26
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازاہے اور ہمیں صرف اور صرف دیانتدار ، پرعزم ، باصلاحیت اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے جو قومی تعمیر نو کے مقصد کو پروان چڑھا سکیں۔ انہوں نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی نسل موجودہ چیلنجوں سے نبرد آزماہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ قوموں کی برادری میں باعزت مقام حاصل کیاجاسکے اور اس ضمن میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔وہ جمعرات کوضلع صوابی میں ٹوپی کے مقام پر غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے 20ویں تقریب تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.