مئی 2016 ء میں واپڈا پن بجلی گھروں نے قومی نظام کو 3 ارب 45 کروڑ 90 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی
نیشنل گرڈ کومہیاکی جانے والی پن بجلی کی یہ پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے‘ ترجمان واپڈا کی گفتگو
جمعرات 2 جون 2016 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) واپڈا پن بجلی گھروں نے یکم مئی 2016 ء میں قومی نظام کو 3 ارب 45 کروڑ 90 لاکھ یونٹ سستی بجلی مہیا کی جو مئی2015 ء کے مقابلے میں 16 کروڑ 90 لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔پن بجلی کی یہ اضافی پیداوار آبی ذخائر میں پانی کی بہتر صورتِ حال اورواپڈا انجینئرز اور تیکنیکی سٹاف کے پن بجلی گھروں کے مؤثر آپریشن اور دیکھ بھال کی بدولت ممکن ہوئی۔
توقع ہے کہ پانی کی موجودہ بلند سطح اور صوبوں کی آبپاشی سے متعلق ضروریات کے پیش نظر ارسا کے انڈنٹ کے مطابق ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج کی بدولت پن بجلی کی پیداوار آنے والے دنوں میں مزید بڑھ جائے گی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق واپڈا ہر سال قومی نظام کو اوسطاً 31 ارب یونٹ سے زائد کم لاگت پن بجلی فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)
بجلی کی پیداوار کیلئے پانی سستا ترین، آلودگی سے پاک اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔
پن بجلی پاکستان میں بجلی کے مجموعی نرخوں کو کم سطح پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کے مارچ 2016ء کے اعداد و شمار کے مطابق پن بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت محض 1 روپے 94 پیسے فی یونٹ ہے جو باقی تمام ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کے مقابلے میں کئی گنا کم ہے۔پن بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت کے مقابلے میں گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 71پیسے فی یونٹ ، فرنس آئل سے11 روپے 41پیسے فی یونٹ ، ڈیزل سے18 روپے 60پیسے فی یونٹ ،آئی پی پیز سے 8 روپے 98پیسے فی یونٹ ، کوئلہ سے12 روپے 13پیسے فی یونٹ، نیوکلیئر سے7 روپے 27پیسے فی یونٹ ، ہواسے 16 روپے 37پیسے فی یونٹ ،بائیو گیس سے11روپے 90پیسے فی یونٹ، شمسی توانائی سے 22 روپے 3 پیسے اور ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی کی لاگت 10 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہے۔ واپڈا پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 6 ہزار 9 سو میگاواٹ ہے جو ملک میں تمام ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کا تقریباً ایک تہائی ہے۔ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ واپڈا کے بعض پن بجلی گھر 50 سال سے زائد پرانے ہونے کے باوجود بہتر دیکھ بھال اور مؤثر آپریشن کی وجہ سے ابھی بھی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.