خیبرپختونخواہ میں ہزاروں افغان مہاجرین کے پاس پاکستانی شناختی اور جائیدادیں ہونے کا انکشاف
خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مجوزہ دورہ کابل کیلئے تفصیلات اکٹھی کر لیں
جمعہ 3 جون 2016 18:29
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) خیبرپختونخواہ میں ہزاروں افغان مہاجرین کے پاس پاکستانی شناخت اور جائیدادیں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں مرتب کی گئی دستاویزات کے مطابق کچھ افغان مہاجرین جرائم اور دہشت گردی میں سہولت کار ہیں اور کئی مہاجرین افغانستان کے مختلف سرکاری محکموں میں ملازم ہیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مجوزہ دورہ کابل کیلئے تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں اور دستاویزات تیار کر لی ہیں۔
ان دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ہزاروں افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈز کے حامل ہیں اور ان میں سے اکثر مہاجرین جائیدادوں کے مالک بھی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق صوبے میں 1400سے زیادہ مہاجرین نے جائیدادیں خرید رکھی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق افغان مہاجرین قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان،دیگرجرائم میں ملوث ہیں اور کچھ افغان مہاجرین جرائم اور دہشت گردی میں سہولت کار بھی ہیں جبکہ 1604 مہاجرین افغانستان کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.