اسلام قبول کرنے والے برطانوی گلوکار کی مہاجرین کیلئے مہم کا آغاز
ہفتہ 4 جون 2016 12:33
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء)اسلام قبول کرنے والے برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار یوسف اسلام نے یورپ آنے والے مہاجر بچوں کے مقدر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یوسف اسلام کی اس مہم کا آغاز اْن کے ایک نئے سولو گیت کے اجرا سے ہوا ہے اور انہوں نے ایک خیراتی کانسرٹ کے منصوبہ کا بھی اعلان کیا ہے۔
یوسف اسلام کے اس نئے گیت کا عنوان ہے He Was Alone ،اور اس گیت کو ایک ویڈیو کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو اپنے فیملی سے محروم ہو چْکا ہے۔ یہ لڑکا ایک سڑک حادثے میں انتتقال کر جاتا ہے اور انتقال کے بعد اس کے پاس سے ایک پتھر برآمد ہوتا ہے جس پر عربی کا ایک لفظ ’ولد‘ یعنی بیٹا لکھا ہوتا ہے۔(جاری ہے)
67 سالہ یوسف اسلام جو 60 اور 70 کے عشرے میں اپنے گیت ’مون شیڈو‘ اور وائلڈ ورلڈ‘ کے سبب غیر معمولی طور پر مقبول ہوئے تھے، کا کہنا تھا کہ یورپی آنے والے مہاجرین کے مسائل اور اس بحران کے ساتھ اْن کی وابستگی کی وجہ بحران زدہ عرب ملک شام کے نزدیک جنوبی ترکی کے سرحدی علاقے میں قائم مہاجر کیمپ کا اْن کا دورہ بنا۔
انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے انسانی المیے سے دوچار انسانوں کو خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہنا اور ان کے لیے کچھ نہ کرنا میرے لیے بہت ہی مشکل تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.