ضلع سیالکوٹ میں اوورلوڈنگ والی 46گاڑیاں بند، مجموعی طورپر1لاکھ 46ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 4 جون 2016 23:09

سیالکوٹ۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء ) سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کیپٹن(ر) جاوید اکبر کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں اوورلوڈنگ کرنے اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنے والی لوڈر گاڑیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ مظفر حیات نے 46گاڑیوں کو بند کردیا جبکہ 105گاڑیوں کے چالان کئے گئے جن کو مجموعی طورپر1لاکھ 46ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے واضح کیا کہ مقررہ لوڈ سے زائد گاڑیوں پر بوجھ لادنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ رورعایت نہیں برتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :