ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ٗصوبہ بلوچستان کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور افغانستان سے ملانے والے زمینی راستے مسلسل تیسرے روز بھی بند رہے
چمن سے ژوب، پشین، قلعہ عبد اﷲ اور لورالائی جانے والے راستے بھی بند رہے ٗاسد خان ترین کی بازیابی تک ہائی وے بلاک رکھی جائیگی
اتوار 5 جون 2016 15:18
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث صوبہ بلوچستان کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور افغانستان سے ملانے والے زمینی راستے مسلسل تیسرے روز بھی بند رہے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی ترین کے بیٹے اسد خان ترین کے اغوا کے باعث ہڑتال پر ہیں۔اسدترین کو مسلح افراد نے دو ہفتے قبل پشین سے اغوا کرلیا تھا ٗان کی گاڑی کیڈٹ کالج پشین کے قریب سے ملی تھی، جہاں وہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بلوچستان کو ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان اور قندھار سے ملانے والے راستے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند رہے جس کے باعث بال بردار ٹرکوں اور مسافر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
احتجاج کرنے والے سیکڑوں افراد نے برے بڑے پتھروں سے کوئٹہ ۔(جاری ہے)
چمن ہائی وے بلاک کردی، چمن سے ژوب، پشین، قلعہ عبد اﷲ اور لورالائی جانے والے راستے بھی بند رہے۔آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کوئٹہ ۔ چمن شاہراہ کو کھوجک پاس کے مقام پر احتجاج کرکے بند کردیا، جس کے باعث کوئٹہ کو افغانستان سے ملانے والے ہائی وے بھی بلاک ہوگئی ٗنیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی مکمل طور پر معطل رہی اور سیکڑوں مال بردار ٹرک کوئٹہ اور چمن کے درمیان پھنسے رہے۔
چمن کے ڈی پی او اسد خان نصر اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد قاسم احتجاج کرنے والے افراد سے مذاکرات کے لیے کھوجک پاس پہنچے اور شاہراہ خالی کرانے کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے شاہراہ خالی کرنے سے انکار کردیا۔آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے مطابق اسد خان ترین کی بازیابی تک ہائی وے بلاک رکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.